جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے سعودی عرب میں ملکی اور بین الاقوامی ایئر لائنز کو 17 اکتوبر 2021 سے مملکت سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیںہیںِ
مملکت سعودی عرب میں ہیلتھ اتھارٹی کی کامیاب کورونا ایس او پیز کی وجہ سے مملکت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے. جس کے وجہ سے مملکت سعودی عرب میںکورونا پابندیوںمیںنرمی کی گئی ہے.
مزید پڑھیں؛ کیا فیکٹری ورکرز براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟ جوازات کا بڑا اعلان
سعودی عرب میںکورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیروںمیں نرمی کا اعلان جمعہ کے دن کیا گیا جس کا اطلاق 17 اکتوبر بروز اتوار سے شروع ہوا.ورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیروںمیں نرمی کی بڑی وجہ ویکسیننگ سوسائٹی میں پیش رفت اور کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں کمی ہے۔
’ کھلے مقامات پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے اب ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہوگی تاہم ان بند مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی‘۔
سعودی عرب نے جامع مسجد الحرام کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ کارکنوںاور زائرین کو ہر وقت چہرے کے ماسک پہننا لازمی ہے.
مزید پڑھیں؛ ایسے کون سے افراد ہیں جوسعودی عرب نہیںآ سکتے؟ تین سال کی پابندی
’سماجی فاصلے کے ضوابط کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔عوامی مقامات، ٹرانسپورٹ، ریستوران، سنیما گھروں اور دیگر اجتماعات میں توکلنا ایپ کی پابندی کے ساتھ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے لوگوں کے لیے پوری گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے گی‘۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ائیرلائنز جوسعودی عرب ایئر پورٹس پر کام کر رہی ہیں ،جس میں نجی ہوا بازی بھی شامل ہیں۔ جی اے سی اے نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کی پوری گنجائش ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو چلانے کے لیے استعمال کی جائے گی .
گاکا کے مطابق سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ویکسی نیشن کارڈ کی تصدیق توکلنا موبائل اپیلی کیشن کے ذریعے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں؛ کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟
گاکا نے کہا کہ سعودی سول ایوی ایشن کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر فضائی کمپنی اور مسافر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
2 تبصرے “ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے سعودی عرب کا نیا ہدایت نامہ جاری”