بین الاقوامی خبروں کی ویب سائٹس کے مطابق ، بل اور میلنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے مسلمان منگیتر ے ایک نجی تقریب میں شادی کرلی ہے۔
شادی کی یہ تقریب مسلم عقیدے کے مطابق طے پائی، جو نیو یارک میں بل گیٹس کے وسیع و عریض اسٹیٹ میں منعقد کی گئی۔ ہفتے کے روز اسی مقام پر ایک عظیم الشان استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور کولڈ پلے اور ہیری ہڈسن کی پرفارمنس بھی شامل تھی ۔
مہمانوں کی فہرست میں زیادہ تر خاندان اور دوست شامل تھے ، لیکن چند سیاستدانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
25 سالہ جینیفر نے 2017 میں 30 سالہ نائل سے ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ جینیفر نے جنوری 2020 میں نائل سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
اپنے استقبالیہ میں ، جینیفر نے ویرا وانگ کا ڈیزائن کردہ لمبی بازو والا گاؤن پہنا۔ بل اور میلنڈا اس سال کے شروع میں طلاق کے اعلان کے بعد پہلی بار اپنی بیٹی کے کہنے پر اکٹھے ہوئے۔ بل نے اس موقع کے لیے ایک سیاہ سوٹ کا انتخاب کیا اور میلنڈا کو جامنی رنگ کا گاؤن پہنے دیکھا گیا۔
دو روزہ ایونٹ میں 2 ملین ڈالر کی لاگت آئی۔ تقریب شروع ہونے پر سخت سیکورٹی تعینات کی گئی تھی اور گیٹس اسٹیٹ کے باہر سڑک مہمانوں کے علاوہ تمام ٹریفک کے لیے بند تھی۔
پچھلے مہینے ، جینیفر نے انسٹاگرام پر میلینڈا کی میزبانی میں اپنے برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کیں۔
جینیفرنیو یارک میں طب کی تعلیم حاصل کر رہی ہے اور وہ گھڑ سواری کا شوق بھی رکھتی ہیں۔