سعودی ایلچی کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے عمرہ زیارت کی بحالی کے حوالے سے جلد خوشخبری دینے کا وعدہ

بدھ کے روز سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کے دوران عمرہ زیارت کی بحالی کے حوالے سے پاکستانی عوام کو جلد خوشخبری دینے کا وعدہ کیا.

کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے سعودی عرب نے دوسے ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہریوں پر کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے پابندیاں عائد کر دیں تھی، اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے حج اور عمرہ کی اسلامی رسومات ادا کرنے سے روک دیا تھا.

مزید پڑھیں؛ پی آئی اے نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا

سعودی عرب نے حج اور عمرہ کیلئے سخت احتیاطی تدبیروں پر عمل پیرا کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب میں‌موجود محدود غیر ملکیوں اور شہریوں کو عمرہ اور حج کی اجازت دی تھی، جو بعد میں مملکت سعودی عرب میں کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے زائرین کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے.

ایک پریس ریلیز کے مطابق ، پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سید محمد عبدالخبیر آزاد نے سعودی سفیر کو بتایا کہ پاکستانی عوام اسلامی رسومات ادا کرنے کے لیے “بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں”۔

مزید پڑھیں؛ ایسے کون سے افراد ہیں جوسعودی عرب نہیں‌آ سکتے؟ تین سال کی پابندی

جواب میں سعودی سفارت کار نے کہا کہ پاکستانی قوم کو جلد ہی اس معاملے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر پیر نورالحق قادری نے بھی اس ماہ کے شروع میں اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دنیا بھر سے عازمین حج اور عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس معاملے پر سعودی اتھارٹی سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں؛ کیا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں؟ سعودی جوازات کا بڑا اعلان

سعودی ایلچی کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے عمرہ زیارت کی بحالی کے حوالے سے جلد خوشخبری دینے کا وعدہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں