جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان میں پی سی آر کی مزید دو لیب معطل

جعلی کوویڈ رپورٹس تیار کرنے پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آراے) نے مزید دو پی سی آر لیبز کی خدمات معطل کر دی.

آئی ایچ آراے کی ٹیموں‌نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کا معائنہ کیا.

مزید پڑھیں؛ پی آئی اے نے کویت کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا

معائنہ کے دوران ، ٹیم نے دو پی سی آر لیبز بائیوجن لیب اور ڈائیگناسٹک سینٹر اور نمرہ ڈائیگناسٹک سنٹر کو جعلی کوویڈ 19 رپورٹس تیار کرنے پر معطل کردیا۔

آئی ایچ آر اے نے 38 صحت کی دیکھ بھال کے مراکز کو مختلف غیر تعمیلات کے لیے نوٹس جاری کیے ، جس میں میعاد ختم ہونے والے لیب ریجنٹس رکھنا ، اہل عملے کی عدم موجودگی اور مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا فقدان شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں