سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میںنرمی کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب میںوزارت بلدیات اور دیہی امور اور ہائوسنگ نے اعلان کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو جاری رکھتے ہوئے ریستوران اور کیفے میں ایک میز پر لوگوں کی تعداد کو 10 تک بڑھا دیا گیا ہے.
اس کے ساتھ ساتھ وزارت نے پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وکیہ) کے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی بھی تلکین کی.
مزید پڑھیں؛ ایسے کون سے افراد ہیں جوسعودی عرب نہیںآ سکتے؟ تین سال کی پابندی
سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ریستورانوں اور کیفوں میںصرف ان لوگوںکو داخلے کی اجازت ہو گی جن کا کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد توکلنا امیون ہو گا.
یاد رہے کہ مملکت سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے بہتر اقدامات کرتے ہوئے 26 اپریل 2020 کو ریستورانوں اورکیفوں میں تمام انڈور ڈائننگ پر پابندی لگا دی تھی. بعد میں تقریبا 1 مہینے کے بعد اسے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اور یہ کورونا وائرس سے بچائو کی سخت احتیاطی تدابیروں کے ساتھ تھا، بشمول لوگوںکی ایک میز پر زیادہ سے زیادہ تعداد کو 5 افراد تک محدود کرنا بھی شامل تھا جب تک کہ وہ ایک ہی خاندان کے رکن نہ ہوں.
مزید پڑھیں؛ کیا سعودی عرب میں وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟
کورونا احتیاطی تدبیروں میں صارفین کے درجہ حرارت کی جانچ ، 2 گاہکوں کے درمیان 1.5 میٹر سماجی فاصلہ اور ڈسپوزایبل پیپر یا پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا پیش کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک فوڈ مینو کا استعمال بھی شامل ہے۔