سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات) نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مملکت سعودی عرب سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں.
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات) سے ایک شخص نے سوال کیا کہ اُس کی اہلیہ نے سائنو فارم ویکسین لگائی ہے سعودی عرب کس طرح آ سکتی ہیں؟
مزید پڑھیں؛ سعودی وزارت داخلہ نے 3 اقسام کے لوگوں کو براہ راست سعودی عرب میں داخل کی اجازت دے دی
جوازات نے سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ جن ممالک سےسعودی عرب براہ راست مسافروں کی آمد پر پابندی عائد ہے ان کیلئے مشروط اجازت بھی دی گئی ہے، جس کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے مملکت سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں وہ پابندی والے ممالک سے بھی براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں.
جوازات نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ افراد جنہوںنے مملکت سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین کے علاوہ دوسری ویکسین لگائی ہے اور وہ سعودی عرب آناچاہتے ہیں انہیں 14 دن ایسے ممالک میں قیام کرنا ہو گا جن کو براہ راست سعودی عرب میں آنے کی جازت ہے.
مزید پڑھیں؛ ایک غیر ملکی خاتون نے سعودی عرب میں اپنی مردہ سعودی بہن کی شناخت چوری کر لی، 19 سال مملکت میں رہتی رہی
محکمہ پاسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد مملکت آنے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں گے اور یہاں آنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ہاؤس آئسولیشن سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔
“کیا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں؟ سعودی جوازات کا بڑا اعلان” ایک تبصرہ