سعودی عرب : کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع ہو گی؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیر ملکیوں کے اقامے اور خروج و عودہ ویزے کی توسیع 30 نومبر تک شاہی حکم نامے پر مفت کر رہی ہے.

عرب میڈیا کے مطابق اسی ضمن میں ایک غیر ملکی شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دریافت کیا کہ کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ کی مد میں مفت توسیع ہو گی؟

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 16،151 غیر قانونی افراد گرفتار

اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ پابندی یا اقامہ کی مدت میں توسیع کے احکامات ایوان شاہی سے جاری ہوتے ہیں، تاحال 30 نومبر کے بعد دستاویزات کی توسیع سے متعلق کوئی احکامات صادر نہیں‌ہوئے ہیں.

اگر اس بارے میں کوئی بھی شاہی احکامات جاری ہوں گے تو محکمہ پاسپورٹ (جوازات) کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور سوچل میڈیا اکائونٹ پر اس کی اطلاع پہنچا دی جائے گی.

مملکت میں محکمہ پاسپورٹ امگریشن(جوازات) نے تارکین وطن کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ جن کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی ان کی جلد کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ کیا مسجد الحرام کےصحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

خصوصی رعایت کے تحت ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع مرحلہ وار طریقے سے کی جارہی ہے۔

سعودی عرب : کیا 30 نومبر کے بعد بھی اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مفت توسیع ہو گی؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں