Maulana Fazlur Rehman

قبل از وقت انتخابات پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ ہے ، پی ڈی ایم

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے ، اورانہیں “وقت کی ضرورت” قرار دیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بحران کے درمیان پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

یہ مطالبہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیش کیا جب وہ ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سے متعلق معاملات ، مہنگائی میں اضافہ ، بجلی میں اضافہ ، آٹے کی قیمتیں اور ڈینگی – جو ملک میں تباہی مچا رہی ہیں – بھی زیر بحث آئے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوام ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں جو کہ پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ ہے۔

“یہ کوئی آسان راستہ نہیں ہے ، ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں اس پر لگانی ہوں گی ، دن رات کام کرنا ہوگا ، اور تب ہی ہم ملک کو اس حالت میں واپس لے جا سکتے ہیں جو 2018 کے دوران تھا –

اس کے لیے ہمیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ اگر فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی تو وہ اور ان کی پارٹی مولانا کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

فضل الرحمان نے جلسوں کے نئے سلسلے کا اعلان بھی کیا

فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد موجودہ حکومت کو ہٹانے کے اپنے اہداف کے حصول میں ثابت قدم اور سنجیدہ ہے –

فضل الرحمان نے کہا کہ 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں ایک “تاریخی” عوامی اجتماع اور 31 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑا اجتماع ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ، “عوام ان حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں جو ان پر ممسلط کیے گئے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔”

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اساتذہ ، وکلاء ، ڈاکٹر ، زمیندار ، مزدور ، کسان ، سبھی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک غریب آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کا بھی متحمل نہیں ہو رہا۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ ایک سنگین صورتحال ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ “بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی پاکستان کو اس طرح نقصان نہیں پہنچا سکتے جس طرح ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے پہنچایا ہے”۔

قبل از وقت انتخابات پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ ہے ، پی ڈی ایم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں