سارہ خان اور فلک شبیر اب ایک بچی کے والدین ہیں۔
فلک شبیر نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی ایک پیاری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “اپنی بیٹی ایلینا فلک کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی جو آدھی میں اور آدھی جس سے میں پیار کرتا ہوں۔”
دونوں اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ اپنی بچی کی آمد کی تیاریوں کی ہرخبر شئیر کر رہے تھے۔ انہوں ننھی مہمان کے لیے گلابی اور سفید رنگ میں ایک الگ کمرہ بھی تیارکیا ہے۔
فلک شبیر نے مداحوں سے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے اور ان کے لیے نیک خواہشات بھیجنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فلک نے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کریں گے۔ اس سے پہلے وہ اپنے فالورز کو خفیہ پوسٹوں سے تنگ کر رہے تھے۔
سارہ اور فلک پاکستان کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی۔