prayer in Kabbah

کیا مسجد الحرام کےصحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل دعوے “مسجد الحرام کے صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے” پر حر مین شریفین انتظامیہ نے وضاحت جاری کی ہے.

سعودی اخبار کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کئے گئے دعوے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے توکلنا یا اعتمرنا ایپس کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری نہیں رہا ہے، سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں،

مزید پڑھیں؛ سعودی وزارت داخلہ نے 3 اقسام کے لوگوں کو براہ راست سعودی عرب میں داخل کی اجازت دے دی

ترجمان نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں ایک شخص یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ کے بغیر اب مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے. حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ بلکل بے بنیاد اور غلط ہے. اجازت نامے کے بغیر یہ تو مسجد الحرام کے اندر یا اس کے بیرونی صحنوں میں نماز ادا نہیں کی جا سکتی.

حرمین شریفین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں اجازت نامہ حاصل کرنے والے نمازیوں کے لیے قالین بچھائے جا رہے ہیں۔

کیا مسجد الحرام کےصحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں