Jawazat-Saudi Arabia

آجر کے لیے قید اور جرمانہ ، اگر اس نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے ایکسپیٹ ورکر کو کام کرنے کی اجازت دی۔

سعودی جوازات نے اہم وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ، جس بھی آجر (کفیل) نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے ایکسپیٹ ورکر کو کسی اور جگہ کام کرنے کی اجازت دی، اُس آجر پر پہلی بار خلاف ورزی پر 1 ماہ قید اور 5000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر دوسری بار اسے دہرائے گا اس صورت میں جرمانہ 20 ہزار ریال اور قید 2 ماہ ہو گی، اسی طرح تیسری بار خلاف ورزی پر آجر کو 3 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا.

سعودی جوازات نے مزید کہا کہ جرمانہ تمام معاملات میں مزدوروں کی تعداد کے ساتھ بڑھایا جائے گا، جن کو آجر نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے اپنے علاوہ کہی اور ملازمتوں میں شامل ہونے کی اجازت دی تھی.

سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ جوازات نے کہا کہ ایکسپیٹ ورکر کی خود ملازمت کی اجازت کی صورت میں آجر پر کم از کم 1سال کیلئے ملازمین کی بھرتی پر پابندی لگا دی جائے گی. اسے دہرانے کی صورت میں ، پابندی کو دوسری اور تیسری بار بالترتیب 2 سال اور 3 سال تک بڑھایا جائے گا۔

اس سے قبل ، جوازت نے خبردار کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ان غیر ملکیوں پر عائد کیا جائے گا جو اپنے ذاتی فائدے کے لیے نوکری کرتے ہیں ، اسے جیل کی سزا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

جوازات نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک غیر ملکی جو اپنے آجر کے علاوہ کسی کے لیے کام کرتا ہے یا اپنے ذاتی فائدے کے لیے کام کرتا ہے اسےاُس کے ملک ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔

اگر کوئی غیر ملکی اپنے فائدے کے لیے کسی دوسرے غیر ملکی کو کام پر رکھتا ہے، تو اس کے اقامہ کی منسوخی اور سعودی عرب سے ملک بدری کے علاوہ 5000 ریال جرمانہ یا 1 ماہ قید یا دونوں کی سزا دی جائے گی۔

ایسے معاملات میں ، اگر اصل آجر کے علاوہ کوئی آجر سعودی شہری ہے تو اسے پہلی بار خلاف ورزی پر 5000 ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ دوسری بار 10 ہزار جرمانہ اور دوسری خلاف ورزی پر 1 ماہ قید یا دونوں اور 20 ہزار جرمانہ یا تیسری بار خلاف ورزی پر 3 ماہ قید یا دونوں۔

آجر کے لیے قید اور جرمانہ ، اگر اس نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے ایکسپیٹ ورکر کو کام کرنے کی اجازت دی۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں