فیس بک کی ملکیت والی ایپلی کیشنز کو پیر کے آخری پہر میں عالمی تعطل کا سامنا کرنے کے بعد واٹس ایپ کی رازداری کی ترتیبات کو ڈیفالٹ موڈ پر دوبارہ ترتیب دیا گیا۔
اگرچہ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی خدمات کی معطلی کے دوران کسی بھی سطح پرڈیٹا چوری نہیں ہوا تھا ،لیکن پھر بھی واٹس ایپ صارفین کو اپنی پرائیویسی کی ترتیبات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے کیونکہ وہ ایپ کی بحالی کے بعد خود بخود ڈیفالٹ سطح پرلوٹ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا
اس کا مطلب یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپس جن کے آپ ممبر ہیں اب “سب” کے لیے کھلے ہیں۔ اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگ کو اپنی مرضی کے مطابق بنانا چاہتے ہیں تو ان سادہ مراحل پر عمل کریں:
1. ترتیبات پر جائیں۔
2. اکاؤنٹ منتخب کریں۔
3. پرائیویسی کا انتخاب کریں۔
4. گروپس پر جائیں۔
5. ہر ایک سے میرے روابط میں ترتیبات تبدیل کریں۔
فیس بک کے زیر ملکیت ایپلی کیشنز مارچ 2021 میں بھی ایک گھنٹے کے لیے رک گئے تھے۔