Umrah Pilgrim

حرم مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑا دیا گیا

سعودع عرب وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی روزانہ کی بنیاد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی ہے.

سعودی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران صحت کی سلامتی و تحفظ کی صورتحال میں مزید بہتری آنے پر عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں؛ایک غیر ملکی خاتون نے سعودی عرب میں اپنی مردہ سعودی بہن کی شناخت چوری کر لی، 19 سال مملکت میں رہتی رہی

وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں روزانہ کی بنیاد پر عمرہ زائرین کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھا دی ہے جب ‏کہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد بھی 60ہزار کر دی گئی۔

مسجدالحرام میں حفاظتی تدابیر، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہے اور پہلے کی طرح ‏سعودی شہری، غیرملکیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور نمازوں کے وقت لینا ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛سعودی عرب سے ملک بدر کرنے کے بعد غیر ملکی ورک ویزہ پر واپس آ سکتے ہیں؟

وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین کے اضافےکیلئے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ مطاف میں اضافی ٹریکس اور ‏مصلوں میں گنجائش موجود ہے۔

اسی طرح معذور اور معمر افراد کے مناسک کی ادائیگی کیلئے خصوصی راستےکھول دئیےگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں