متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایک بیان میں غیر ملکی رہائشیوں کو خبراد کیا ہے کہ ساحلوں ، ساحلی علاقوں یا سمندر کے اندر جانے سے گریز کریں، سمندری طوفان ‘شاہین’ قریب آ رہا ہے.
جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی، کرائس انیڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم لیول ٹو کا قدرتی آفات سے متعلق پہلا اجلاس ہوا، جس میں سمندری طوفان آنے سے قبل اس سے نمٹنے کی تیاریاں کو بڑھایا جا سکے.
متحدہ عرب امارات حکام نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا، “ہم ہر کسی کو خاص طور پر مشرقی ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے پیغام دیتے ہیں کہ وہ متعلقہ حکام کی طرف سے اعلان کردہ تمام طریقہ کار اور اقدامات پر عمل کریں.”
متحدہ عرب امارات کے موسمیات اور زلزلے کے مرکز کی پیش گوئی کے مطابق توقع ہے کہ ملک کے کچھ مشرقی ساحلی علاقے اتوار 3 اکتوبر سے منگل 5 اکتوبر تک متاثر ہوں گے.
قومی مرکز موسمیات (این سی ایم) نے ہفتے کے روز کہا کہ سمندری طوفان شاہین اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں طول بلد 24.3 N اور طول البلد 60.9 E پر مرکوز ہے ، اور مختلف شدت کے بادلوں کے ساتھ مختلف اقسام کے بادل بنا رہا ہے۔ اور بحیرہ عرب پر تیز ہوائیں 116 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چل رہی ہیں.
اس نے مزید کہا کہ طوفان کا مرکز فجیرہ کے ساحل سے 440 کلومیٹر دور ہے۔ سمندری طوفان کی رفتار مغرب – شمال مغرب کی سمت 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
“متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی رہائشیوں کو خبردار کر دیا، سمندری طوفان شاہین قریب آ رہا” ایک تبصرہ