مملکت سعودی عرب کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اب تک 41 ملین سے زائد کورونا ویکسین کی پہلی اور 18 ملین سے زائد دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیسری خوراک جلد فراہم کی جائے گی.
مزید پڑھیں: آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی عمرہ عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی، وفاقی وزیر
تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ماہ بعد دی جائے گی، تیسری خوراک 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دینے کی یتاریاں کی جا رہی ہیں. ترجمان نے مزید کہا تیسری خوراک یا بوسٹر ڈوز کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی.
ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں گردوں کے مریضوں اور اعضا کی پیوندکاری کروانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ وہ افراد جو کورونا میں مبتلا ہیں وہ صحت یاب ہونے کے فوری بعد پہلی فرصت میں ویکسین حاصل کر لیں۔