اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر مسلسل تیسرے سال اقوام متحدہ کے یوٹیوب پیج پر عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔
25 ستمبر کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو نے تقریبا 326،000 ویوز حاصل کیے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ہے جو 25 ستمبر کو اپ لوڈ ہونے کے بعد سے 177،000 کے قریب ویوزحاصل کرچکا ہے۔
تیسرے نمبر پر امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر ہے ، جسے 21 ستمبر کو اپ لوڈ ہونے کے بعد سے 73،000 سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے
مزید پڑھیں: نئی افغان حکومت کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان | Urdu Arab News – اردو عرب نیوز
مزید برآں ، چینی صدر شی جن پنگ کی تقریر کو 62 ہزار بار دیکھا گیا ، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو 47 ہزار ، ایران کے صدر حسن روحانی کی تقریر کو 45 ہزار اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تقریر کو 9 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم عمران خان کی یو این جی اے تقریر کو تین لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
25 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل طورپرخطاب کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر عالمی برادری نئی افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تو یہ ہر ایک کے لیے جیت کی صورتحال ہوگی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ افغان عوام کی انسانی امداد کے لیے عالمی برادری کو متحرک کریں۔