court

عدالت کی انوکھی سزا: ملزمان کو نماز پڑھنے، درخت لگانے ، مساجد کی صفائی کا حکم

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں‌ عدالت نے انوکھا اور منفرد فیصلہ سنا تے ہوئے، ملزمان کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے،ہر جمعہ دو مساجد کی صفائی کرنے اور درخت لگانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ، تین ماہ پہلے کندھ کوٹ میں بجلی کی گری ہوئی تاروں کے ساتھ الجھ کر تین بھینسین ہلاک ہوئی تھی، بھینسوں کے مالک نے عدالت میں سیپکو اہل کاروں کے خلاف درخواست دائر کی تھی.

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او خالد باجکانی ، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف ، لائن مینز فاروق نوباری اورطارق ملک کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنایا ہے۔

پولیس کوحکم دیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ سزا پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

عدالت کی انوکھی سزا: ملزمان کو نماز پڑھنے، درخت لگانے ، مساجد کی صفائی کا حکم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں