Jawazat airport saudi arabia

سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے توکلنا یا قدوم آن لائن پلیٹ فارم کی رپورٹ جمع کروانا لازمی ہے

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے تمام ایئر لائنز بشمول پرائیویٹ ایئرلائنز کو مملکت سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم اپنے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے ان کی قوت مدافعت کی تصدیق کریں۔

سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ جی اے سی اے نے تمام ایئر لائنز کو بھیجے گئے سرکلر میں نئے طریقہ کار کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: رہائشی ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کو بیرون ملک رہتے ہوئے صرف ایگزٹ میں تبدیل نہیں کر سکتے،جوازات

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مسافروں کی اہلیت کی تصدیق کے لیے دو طریقوں میں سے ایک اختیار کیا جائے۔ یا تواکلنا درخواست پر حفاظتی ٹیکے لگانے کی ثبوت یا قدوم آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ایک رپورٹ جمع کروا ئی جائے، جس سے یہ ثابت ہو کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں سعودی عرب میں‌لی گئی ہیں.

اتھارٹی نے نئی ہدایت کی مکمل تعمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور وہ خلاف ورزی کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی صورت حال کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کے لیے پرمٹ کی ضرورت نہیں،سعودی وزارت حج

یہ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ پیر جی اے سی اے نے مملکت کے ہوائی اڈوں میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ان ممالک سے آنے والے رہائشیوں اور زائرین کے داخلے کے طریقہ کارکو اپ ڈیٹ کریں جو سعودی عرب میں داخلے پر پابندی کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ، اور ادارہ جاتی قرنطینہ کی مدت کو کم کرکے پانچ دن کر دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں