Saudi Arab corona vaccine

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟

ایک تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ ایسے افراد جنہوں  نے کورونا ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب اور دوسری خوراک پاکستان میں لی ہو اور ان کا توکلنا ایپ پر اسٹیٹس بھی اپڈیٹ ہو چکا ہو تو کیا وہ براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی کی جانب سے آن لائن پوچھے گئے اہم سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب سے چھٹی پر گئے غیر ملکی اگر مقررہ وقت پر واپس نہ آئیں تو اُن پر کتنے سال کی پابندی عائد ہوتی ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ پابندی والے ممالک سے صرف وہی شہری براہ راست سعودی عرب جاسکتے ہیں جنہوں نے مملکت سے ہی کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں۔

سعودی عرب میں مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں کا توکلنا ایپ پر اسٹیٹس ‘محصن’ آجاتا ہے۔ ایسے افراد سفری پابندی کے شکار ممالک جائیں تو وہ براہ راست مملکت لوٹ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں تیز درجہ حرارت کے باوجود مکہ مکرمہ کا ماربل فرش ٹھنڈا کیوں رہتا ہے؟

چاہے آپ نے سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لی ہو اور اُس کے بعد چھٹی پر چلے گئے ہوں تو ایسی صورت میں سفری پابندی کا اطلاق آپ پر بھی ہو گا، اور مملکت سعودی عرب میں واپس آنے کیلئے آپ کو پہلے اجازت یافتہ مملک میں‌14 دن قرنطینہ کرنا ہو گا.

دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے پابندی کا شکار ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے نومبر 2021 تک اقاموں اورخروج وعودہ ویزے کی مدت میں توسیع کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جن پرعمل درآمد مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں