سعودی عرب سے چھٹی پر گئے غیر ملکی اگر مقررہ وقت پر واپس نہ آئیں تو اُن پر کتنے سال کی پابندی عائد ہوتی ہے؟

مملکت سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے غیرملکی مقررہ وقت پر نہ لوٹیں تو ان پر 3 سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے، سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بار پھر خبردار کردیا.

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے چھٹیوں پر غیر ملکیوں سے متعلق وضاحت جاری کی اور بتایا کہ خروج عودہ ویزے کے تحت سعودی عرب سے جانے پر مقررہ وقت تک لوٹنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر تین سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جوازات نے بتایا کہ سعودی قوانین کے مطابق خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے، اس دوران وہ سعودی عرب نہیں آسکتے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے حفاظتی طریقہ کار کے آغاز کے بعد سے 10 ملین حجاج عمرہ کرچکےہیں

ہاں البتہ دوسرے ورک ویزے پر ممنوعہ مدت کے دوران بھی سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

دریں اثنا ایک اور شہری نے جوازات سے دریافت کیا کہ سعودی عرب سے چھٹی پرجانے کے لیے تین ڈوز لینا ہوں گی؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ فی الحال ویکسین کی دو خوراکیں شرط ہے۔

تیسری خوراک کے بارے میں تاحال حتمی طور پر فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو احتیاطی طورپر کہا گیا ہے کہ انہیں ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں