نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان معطل کرنے کے فیصلے میں ملوث نہیں، برطانیہ

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے ان رپورٹوں کو مسترد کیا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انٹیلی جنس شیئر کی ہیں۔

ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ ایسی “قیاس آرائیاں” جھوٹی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کے لیے ٹویٹ کیا کہ” رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کرتے ہوئے دہشت گردوں کی دھمکی سے آگاہ کیا ”

“یہ قیاس آرائیاں کہ برٹش ہائی کمیشن نیوزی لیںڈ کا دورہ ختم کرانے میں ملوث تھا ، جھوٹی ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کے حکام کا فیصلہ تھا اور آزادانہ طور پر لیا گیا۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ پاکستان اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک افسوسناک دن ہے جو سیریز کا بے چینی سے انتظارکر رہے تھے۔

تاہم ،کرسچن ٹرنر کی وضاحت بھی پاکستانی شائقین کو پرسکون کرنے میں ناکام رہی ، جن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے پاس انٹیلی جنس شیئرنگ کا طریقہ کار موجود ہے اور برطانیہ نے نیوزی لینڈ کے فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

کچھ مداحوں نے امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان حال ہی میں اعلان کردہ سکیورٹی اتحاد کا بھی حوالہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں