جمائمہ خان لندن میں پاکستانی رکشے کی تلاش میں نکل پڑیں

جمائمہ خان پاکستانی سٹائل والے رکشے کی تلاش میں ہیں اور پاکستان سے ان کے چاہنے والے اور فالورز ان کی تلاش میں مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر پوچھا۔ ” ٹوئٹر پر برطانوی پاکستانی:ہم فلم بندی کے لیے لندن میں پاکستانی طرز کے رکشے کی تلاش کر رہے ہیں – اگلے ہفتے منگل اور جمعہ۔ کوئی بھی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس ہے “

اس پوسٹ کو تقریبا ایک ہزار بار ریٹویٹ کیا گیا ہے اور کچھ لوگوں نے اس پر بالکل مزاحیہ ردعمل دیا ہے۔

ایک آدمی نے انہیں رکشہ فراہم کرنے کی ضمانت دی لیکن اس شرط پر کہ اسے فلم میں بطور ڈرائیور کاسٹ کیا جائے گا۔

کسی نے کنٹرول سے باہر چنگچی کی ایک تفریحی ویڈیو شیئر کی اور انہیں ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

ایک صارف نے کیٹ اور ولیم کی پاکستان کے دورے کی ویڈیو شیئر کی۔

جمائما خان ایک فلم پروڈیوس کر رہی ہیں جو کہ برطانیہ اور جنوبی ایشیا کے پس منظر پر بنی ایک رومینٹک کامیڈی ہے۔ یہ ثقافت ، محبت اور شادی کے بارے میں ہے اور اس کا عنوان ہے کہ محبت کا اس سے کیا تعلق ہے؟
اس کی ہدایات شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس میں سجل علی اور شبانہ اعظمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں