وفاقی حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.46 اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 169.12 روپے کی ایک اور ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا
پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 120.4 روپے، مٹی کا تیل 92.26 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان سے براہ راست پروازیں کب کھلیں گی؟
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہو گا۔