سعودی عرب نے پاکستان سمیت باقی ممالک سے سفری پابندی ختم کر دی

سعودی عرب نے سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک سے مکمل طور پر ویکسین شدہ غیر ملکیوں کے براہ راست داخلے کی اجازت دی ہے۔

سعودی گزٹ نے سفارتی ذرائع سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سفری پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک سے مکمل طور پر ویکسین غیر ملکیوں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ ممالک کے سفارتی مشنوں کو اس سلسلے میں ہدایت موصول ہوئی ہے۔

یہ صرف ان غیر ملکیوں پر لاگو ہوگا جو سعودی عرب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد باہر نکلنے اور دوبارہ داخلے کے ویزا پر مملکت چھوڑ چکے ہیں۔

فی الحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، ارجنٹائن ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں