فٹ بال کے شائقین کے لیے خوشخبری ، انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے جمعرات کو ایک نیا اسٹیکر پیک جاری کیا ہے.
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک ٹویٹ میں کہا ، ” فنٹسی فٹ بال فار آل” ایک نیا اسٹیکر پیک ہے جو اب واٹس ایپ پراینڈ رائیڈ اورآئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔”
“Fantasy Football for All” is a new sticker pack available now on WhatsApp for Android and iOS.
Download: https://t.co/Nbyk34Xe7s pic.twitter.com/JIdkvuGMwW
— WABetaInfo (@WABetaInfo) August 12, 2021
ایک دن پہلے ، واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ آخر کار صارفین کو پلیٹ فارم کے درمیان ڈیٹا منتقل کرنے کے قابل بنا لیا ہے-اینڈرائیڈ سے آئی او ایس اورآئی او ایس سے اینڈ رائیڈ۔
مزید پڑھیں؛پاکستان اب اسمارٹ فون ایکسپورٹ کرے گا، 5500 فونز کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی
پلیٹ فارم نے فیچر کو فی الحال سام سنگ فونز کے لیے متعارف کرا دیا ہے ، لیکن یہ جلد ہی ہر موبائل فون ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہو جائے گا ، واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے کہا تھا۔
Want to securely take your WhatsApp history from one platform to another? We’re working to make this possible starting with @SamsungMobile devices, and it’s coming to @Android and iOS phones soon.
— Will Cathcart (@wcathcart) August 11, 2021
چیف نے کہا ، “اپنی واٹس ایپ کے ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم پر لے جانا چاہتے ہیں؟ ہم اس کو ممکن بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ، سیمسنگ موبائل ڈیوائسز سے ہم نے اس کا آغاز کر دیا ہے ، اور یہ جلد ہی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر بھی جلد دستیاب ہو گا.”
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ صارفین اپنے پرانے اور نئے ڈیوائس کو یو ایس بی-سی کے ذریعے لائٹنگ کیبل سے جوڑیں گے ، اور اسمارٹ سوئچ لانچ کریں گے۔ نیا فون پھر آپ کو اپنے پرانے فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنے اور اپنی واٹس ایپ ہسٹری ایکسپورٹ کرنے کا اشارہ کرے گا۔ ٹرانسفر مکمل کرنے کے لیے ، آپ نئے آلے پر واٹس ایپ میں سائن ان کریں گے اور پیغامات درآمد کریں گے ، “ٹیک کرنچ نے رپورٹ کیا۔