یو اے ای اتھارٹی کی جانب سےریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سےمتعلق نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔
مزید پڑھیں؛ سی اے اے نے پاکستانی مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سروس کا آغاز کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلےکیلئے ریپڈپی سی آر کی لازمی شرط پر سول ایوی ایشن نے ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کرا دیا ہے۔
پاکستان میں ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کےآغازکےبعداسلام آبادایئرپورٹ سےپروازوں کی یواےای روانگی ہوئی ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک63پروازوں سے11995مسافر سفر کر چکےہیں اس میں سے 8910مسافروں کاریپڈپی سی آرٹیسٹ ائیرپورٹس پرکیاگیا۔
“متحدہ عرب امارات اتھارٹی کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری” ایک تبصرہ