national command and operation centre pakistan

کوروناایس او پیز کی بد ترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کی، نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بد ترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں نے کی ہیں.

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سفارش کی تھی کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کر دیے جائیں، اور انتخابات سے پہلے خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا لیکن ان باتوں سے اتفاق نہیں کیا گیا.

اسد عمر نےمزید کہا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد سے کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،اب آزاد کشمیر میں کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہو گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا پھیلائو میں انتخابات نے سپر اسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے.

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزرا ہوں گے، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں