Maulana Tariq Jamil interview with bbc urdu

مولانا طارق جمیل کا بی بی سی اردو کو انٹرویو، عمران خان کی تعریفیں

مولانا طارق جمیل: ہماری تبلیغ کا اصول ہے کہ ہم مذمت نہیں کرتے بلکہ مثبت بات کرتے ہیں

‏مولانا طارق جمیل نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلا ایسا حکمران دیکھا ہے جو چاہتا ہے کہ اس کی نوجوان نسل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کرے، نہ صرف یہ بلکہ اس کی سوچ اور ویژن بھی دیگر حکمرانوں سے مختلف ہے یہی وجہ ہے کہ میں اسکا معترف ہوں۔

‏پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے یہ تاثر درست نہیں کہ وہ ملک میں ایک بڑا حلقۂ اثر رکھنے کے باوجود خواتین کے حقوق، لاپتہ افراد یا اظہارِ آزادی رائے جیسے معاملات پر بات نہیں کرتے اور ان معاملات پر اپنے معتقدین کی راہنمائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

بی بی سی اردو کے لیے صحافی فاروق عادل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ملک (پاکستان) میں بے شمار مسائل ہیں، میرے نزدیک سب سے بڑا مسئلہ اللہ سے دوری ہے۔ یہ بنیادی مسئلہ ہے اور اللہ کے بندوں کی رائے کو ختم کر دینا اسی دوری کا نتیجہ ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے بندوں کو ان کا حق نہ دینا اسی وجہ سے ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی سلب کرنے والے ’اللہ کو نہیں جانتے اگر وہ اللہ کو جانیں تو ایسا کیوں کریں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں