سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی

سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین کی منظوری کی تردید کر دی

سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کر دی۔

سعودی وزارتِ صحت نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور منظور شدہ ویکسین لگوائیں۔

مزید پڑھیں: یو اے ای سفر سے قبل یہ شرائط لازمی جان لیں، ‘چیک لسٹ’ جاری!

سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے وہ سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 4 ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ حکومت نے فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں