یو اے ای سفر سے قبل یہ شرائط لازمی جان لیں، ‘چیک لسٹ’ جاری!

متحدہ عرب امارات نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں ان تمام شرائط پر پیشگی عمل کرنا لازمی ہو گا.

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں اماراتی حکومت نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے سفری پابندی اٹھا لی جس کے بعد اب سفری چیک لسٹ جاری کی گئی ہے، اس فہرست میں وہ تمام شرائط موجود ہیں جو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانیوں‌کیلئے سفری پابندہ ختم کرنے بعد اماراتی رہائشی ویزا رکھنے والے واپس لوٹ سکتے ہیں. ایسے میں‌جاری کردہ ہدایات نامہ کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سفر کرنے کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں‌خوراکیں لینا ضروری ہے.

مزید پڑھیں:‌متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دے دی

ہدایات نامہ کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ایپ ‘الحضوسن’ سے تصدیق ہونے والے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قابل قبول ہوں گے لہذا مسافر کووڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

یو اے ای سفر کے لیے متعلقہ ادارے سے آن لائن اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا جس کے لیے ویب سائٹس بھی جاری کی گئی ہیں۔ مسافر پاسپورٹ کی کاپی، امارات کا شناختی کارڈ، ویزا، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ ساتھ رکھیں، ان کی ضرورت پیش آتی رہے گی۔

مسافروں کے لیے جاری چیک لسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلائٹ سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں، ایک کورنا ٹیسٹ ایئرپورٹ پر چیک کیا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ امارات پہچنے کے بعد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں