ICC world test championship 2023

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے پوائنٹس سسٹم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پوائنٹس سسٹم کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار تئیس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار اکیس سے دوہزار تئیس کے عرصے کے دوران آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے اوے سیریز شیڈول ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان سمیت نو ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی، دو میچز کی سیریز کے 24، تین میچز کی سیریز 36 اور چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں