جمعرات کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر چھ اہلکاروں کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ان افسران کے لئے کوئی جگہ نہیں جو مناسب وقت کے اندر عوامی شکایات کا جواب نہیں دے سکتے ہیں اور متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ داریاں نہ نبھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے طریقوں کو بہتر بنائیں بصورت دیگر حکومت سخت کارروائی کرے گی۔