وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی میںتوسیع کر دی
وزیراعظم عمران خان نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔