یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں ردوبددل کی سمری تیار کرلی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ایک روپے 89 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں