وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 3 ارب روپے کی امداد جاری کی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2020-21 کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں حکومت گلگت بلتستان کو 3 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے ڈی آر اے الاؤنس کے لئے وفاقی حکومت سے 3 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی تھی۔
گلگت بلتستان لائن ڈیپارٹمنٹ کے سیکڑوں ملازمین نے ڈی آر اے الاؤنس کے لئے کئی دن تک وزیر اعلی کے سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا دیا تھا۔ جس میں صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے جون کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ ڈی آر اے الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا ، ملازمین نے وزرا کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔