شدید گرمی کی وجہ سے قطر نے کورونا ویکسین کی ڈرائیوتھرو سہولیات کے آپریٹنگ اوقات میں تبدیلی کر دی

قطر نے کورونا ویکسینیشن ڈرائیو کے ذریعے سہولیات کا آپریٹنگ اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے. یہ تبدیلی شدید گرمی کی وجہ سے کی گئی ہے.

قطر نے کہا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سےکورونا وائرس کے خلاف ٹیکے لگانے کے لئے ڈرائیو تھرو مراکز کے آپریٹنگ اوقات کو تبدیل کرے گا۔

قطر وزارت صحت نے بتایا کہ قطر میں موسم گرما کے مہینوں میں گرمی اپنی چوٹی پر ہوتی ہے. اس لیے اتوار سےکولوزیل اور الوکرا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن مراکز کے آپریٹنگ اوقات روزانہ شام 4 بجے سے آدھی رات تک ہو گے.

یہ بھی پڑھیں: قطر نے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کا مرحلہ وار آغاز کر دیا

وزارت نے مزید بتایا کہ آپریٹنگ اوقات کو تبدیل کرنے سے عوام ڈرائیوتھرو مراکز کا استعمال کرتے ہوئے بہترین تجربہ سے لطف اندوز ہو گے جبکہ تمام عملے کی صحت و بھلائی بھی برقرار رہے گی.

دونوں مراکز کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کرتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ، اب تک 302،000 سے زیادہ افراد خدمات سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

تقریبا 2.7ملین آبادی والے ملک ، قطر نے گذشتہ دسمبر میں کوویڈ19 کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسین شروع کی تھیں۔

قطر وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس کے بعد کم از کم 2.748 ملین خوراکیں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں