سعودی عرب نے غیر ملکی مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، مملکت میںداخلے کیلئے اب ضروری ہے کہ مسافر کو اپنا ڈیٹا آن لائن پورٹل پر اندراج کرانا لازمی ہو گا.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کا آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل ڈیٹامیں ویکسینیشن رجسٹریشن کی مکمل تفصیلات ہوں۔
جنرل اتھارٹی برائےسول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سفری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز کو مملکت آنے والے مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ہوگی۔ گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔
مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا، رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔
خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔