Prepration of Hajj 2021

ویکسین بنیادی شرط، عازمین حج کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا

سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہو ں نے کہا کہ’ اس سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے۔ امیدوار ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا کوئی ایک خوراک لی ہو یا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت پاچکا ہو۔ یہ اس سال حج کےعازمین کی بنیادی شرط ہوگی‘۔

ڈاکٹر عبدالفتاح المشاط نے کہا کہ ’حج کا طریقہ کار جامع ہوگا۔ اس کے تحت کسی خاص ملک یا کسی ادارے کی نشاندہی نہیں کی جائے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ’ وزارت حج و عمرہ متعلقہ اداروں کی شراکت سے حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے والے تمام قواعد و ضوابط، انتظامات و اقدامات ترتیب دے رہی ہے‘۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والے اس دعوے کی تردید کی جس میں کہا جارہا تھا کہ اس سال ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

نائب وزیر حج نے کہا کہ’ ابھی تک اس سال عازمین حج کی باقاعدہ تعداد متعین کی گئی ہے اور نہ اس کا اعلان ہوا ہے۔ حج اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں مکمل ہونے پر حاجیوں کی تعداد کا اعلان ہوگا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں