ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد ال صباح سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی اور انہیں وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر کویتی وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ میڈیکل اور آئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
کویتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات 7 دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں، پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے مسائل درپیش تھے۔
کویت: 30مئی 2021
کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقاتکویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود
10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت ویزا بحال
پاک – کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو pic.twitter.com/ByzxOt1cKn
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 30, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیبر کا کویت کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزہ کی بحالی پر بڑی پیش رفت-
پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا بھی فیصلہ- pic.twitter.com/XfnMhuPxAH
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 30, 2021