schoolexam

پاکستان میں میٹرک انٹر کے امتحانات کی تاریخ سامنے آ گئی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

وزیر برائے منصوبہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الز زمان کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ فورم نے ملک کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو صرف مجاز لیبارٹریوں سے ہی پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لانے کی ضرورت ہوگی، اس ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز کو جرمانہ کیا جائے گا۔

این سی او سی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے کہ جعلی ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر ملک میں داخل نہ ہوسکے۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی 2021 ء تک ہوں گے۔ امتحانات کی تیاریوں کے لئے صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

30 مئی سے 5 فیصد اور اس سے کم مثبت کیسز والے اضلاع میں تفریحی پارکس ، واٹر پارکس اور سوئمنگ پول کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں