New_Bahrain_Airport_Terminal

بحرین نے پاکستان سمیت 5 ممالک پر پابندی عائد کر دی

بحرین نے اتوار کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ’ریڈ لسٹ‘ جاری کی ہے جس میں ممنوعہ پانچ ممالک کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق’ انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں کا بحرین میں داخلہ ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ۔پابندی پر عملدرآمد پیر 24 مئی سے شروع ہوگا‘۔

بحرینی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ’ محکمہ شہری ہوابازی نے کورونا وائرس سے نمٹنے پر مامور قومی میڈیکل ٹیم کی سفارش پر پانچ ملکوں سے آنے والے باشندوں کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

بیان کے مطابق’ پیر 24 مئی سے ان ملکوں کے باشندے بحرین آسکیں گے اور نہ ان کے یہاں سے آنے والے دیگر ممالک کے باشندوں کو بحرین میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم یہ پابندی عارضی ہے‘۔

بحرین کے حکام نے بتایا کہ’ اس پابندی سے بحرینی شہری اور موثر اقامہ ہولڈرز مستثنی ہوں گے۔ انہیں بحرین پہنچنے پر دس روز تک ہاؤس آئسولیشن یا حکومت کی طرف سے مقرر ہوٹل قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے‘۔

حکومت بحرین کا کہنا ہے کہ ’بحرینی شہریوں اور موثر اقامہ ہولڈرز کو طیارے پر سوار ہونے سے قبل منظور شدہ پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ بحرین پہنچنے پر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور آمد کے دس روز بعد بھی ٹیسٹ کرانا ہوگا‘۔
Bahrin ban Pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں