پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں بھی 24 مئی سے اسکولز کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 11 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔
NOTIFICATION:
Public & Private Schools of Punjab in the following Districts will open for 4 days a week. Schools will be allowed to call students on alternate days with 50% attendance starting Monday May 24, 2021. Remaining Districts to be decided in next meeting. Follow SOPs. pic.twitter.com/nyKTaK5T0U— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 21, 2021
واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ورانہ اور غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم بلوچستان نے دارالحکومت کے علاوہ صوبے بھر میں 24 مئی سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں اسکول24مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
قبل ازیں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر، برہ دیر، باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد، ماسہرا تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ میں 7 جون سے اعلیٰ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔