Facebook Rating Drop on app stores

فیس بک کی اسرائیل کی حمایت، ایپ اسٹورز پر ریٹنگ گرگئی

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد فیس بک پر قائم ایک پیج ’یروشلم پریئر ٹیم‘ کو غیر حقیقی لائیکس دیئے گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے صارفین نے فیس بک انتظامیہ سے احتجاج کیا جس کے بعد یہ پیج بلاک کردیا گیا تھا، ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے پیجز کو بھی انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیا گیا تھا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں پیج کی حمایت کے بعد موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ میں غیر معمولی طور پر کمی واقع ہوگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی پوسٹ اور پیجز ہٹانے جبکہ اسرائیل کی حمایت پر فیس بک انتظامیہ سے کافی نالاں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین نے فیس ایپلیکیشن اسٹورز پر فیس بک کی ریٹنگ کم کردی ہے، جس کے بعد گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ 4.5 سے گر کر 2.5 پر آگئی ہے جبکہ ایپ اسٹور پر 2.4 ہوگئی ہے۔

موبائل ایپلیکیشن اسٹورز پر صارفین اپنی پسندیدہ ایپس کو اسٹارز کے ذریعے ریٹنگ دیتے ہیں، جو 5 اسٹارز پر مشتمل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں