60ہزار ریال سے زائد نقدی لے جانے والے خبردار! سعودی حکام کا نیا ہدایت نامہ جاری

سعودی حکام نے ساٹھ ہزار ریال سے زائد نقدی (پاکستانی چوبیس لاکھ روپےسے زائد) بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کو خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے بیرون ملک سفر کرنے والے سعودی شہریوں و ریاست میں مقیم غیرملکیوں کو رقم لے جانے سے متعلق انتباہ جاری کردیا، سعودی حکام نے کہا کہ 60 ہزار ریال نقدی یا زیورات و سونے کی صورت میں اگر بیرون ملک لے جارہے ہیں تو کاؤنٹر پر قبل از وقت مطلع کرنا ضروری ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ مذکورہ رقم سے زائد نقدی لے جانے والے مسافروں پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا جب کہ غلط معلومات فراہم کرنا بھی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے مذکورہ فیصلہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے تناظر میں لیا گیا ہے کیوں کہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد شہریوں و مقیم غیرملکیوں نے بڑی تعداد میں دیگر شہروں و ممالک کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں