prayer in masjid al haram

مسجد الحرام میں عمرے اور نماز کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی

مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور عمرہ کو صرف کورونا ویکسین لگوانے یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں تک محدود کر دیا گیا ہے.

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے جو شرائط رمضان کے دوران مقرر کی گئی تھیں وہ برقرار رہیں گی اور رمضان سے پہلے والی سہولت بحال نہیں ہوگی۔‘

مزید پڑھیں:‌سعودی عرب میں یکم اگست سے کام کی جگہوں اور تجارتی سہولیات میں داخل ہونے کے لئے کوویڈ ۔19 ویکسین لازمی

وزارت کا کہنا ہے کہ ’رمضان سے قبل عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کا اجازت نامہ جاری کرنے کی واحد شرط یہ تھی کہ امیدوار کووڈ 19 سے متاثر نہ ہو۔ اب رمضان سے پہلے والی سہولت بحال نہیں ہوگی۔‘

وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ’جو لوگ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنا چاہتے ہوں یا عمرے کے خواہشمند ہوں انہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔‘

بیان کے مطابق ’اجازت نامہ اس شخص کو دیا جائے گا جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا ایک خوراک لینے کے بعد 14 دن گزر چکے ہوں۔ کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والوں کو بھی اجازت نامہ جاری ہوگا۔‘

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ’رمضان کے دوران ان شرائط پر اجازت نامے جاری کیے گئے آئندہ بھی انہی تین زمروں میں شامل افراد کو اجازت نامے دیے جائیں گے‘۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ’رمضان کے دوران عمرے کا اجازت نامہ صرف ایک بار جاری کیا جا رہا تھا۔ آئندہ ہر پندرہ روز بعد اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں