پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا اعلان کر دیا گیا، تیاریاں مکمل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے جب کہ اعلان کردہ شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرا ئع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوں گے جس کے لیے پی سی بی کو عرب امارات بورڈ کی طرف سے تحریری فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے یکم جون سے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس شیڈول میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے جب کہ پلے آف اور فائنل سمیت 20 میچ ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ اسلام آباد یونائیتڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا۔

دوسری جانب پلیئرز اور آفیشلز کی ویکسی نیشن کرانا پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی جس کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا، کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔

واضح رہے فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 کورونا کیسز بڑھنے پر 14میچوں کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

PSL 6 2021

پی ایس ایل 6 کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلیے کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

کورونا ٹیسٹنگ میں کلیئر ہونے والے کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کل سے قرنطینہ کیلے لاہور اور کراچی کا رخ کریں گے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر کراچی میں قرنطینہ کریں گی، لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز لاہور میں قرنطینہ کریں گی۔

تمام ٹیموں کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ کراچی اور لاہور کے ہوٹلز میں ہوگی، ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بعد ٹیمیں وآفیشلز چارٹرڈ پروازوں سے یو اے ای پہنچیں گی۔ کھلاڑیوں کی روانگی کیلیے 29 مئی کی فلائٹس بک کی گئی ہیں، پاکستان سے یواے ای جانی والوں کی تیسری ٹیسٹنگ وہیں ہوگی۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی دوسری اور تیسری کووڈ ٹیسٹنگ یو اے ای میں ہوگی، کھلاڑیوں و آفیشلز کو کووڈ ویکسینیشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔

پی ایس ایل؛ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی

پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، یواے ای حکومت کی جانب سے تحریری اجازت کے منتظر پی سی بی نے مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی یواے ای روانگی ہوگی، وہاں بائیو سیکور ببل میں پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں گے، یکم جون سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر قرنطینہ اور دیگر لاجسٹک مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو فیملی کا کوئی فرد ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دے جائے گی،کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں