سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک پہاڑ میں دراڑ آگئی ہے اور اس کی چٹانیں کئی حصوں میں بٹ گئی ہیں۔
ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعہ کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
If you ever wondered if a lightening strike 🌩 could split mountain rock, then see the reply to this tweet🤯😬
It happened in southern Saudi Arabia pic.twitter.com/q7XAj8LOHh
— Aimen Dean (@AimenDean) May 12, 2021
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پہاڑ پر بجلی گرتی ہے، دوسری ویڈیو میں بجلی کے گرنے کے بعد کا منظر ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی گرنے سے پہاڑی چٹان ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ہے اور پہاڑ میں ایک دراڑ آگئی ہے۔
Aftermath pic.twitter.com/FQYEHctGaD
— Aimen Dean (@AimenDean) May 12, 2021
آسمانی بجلی چمک کے ساتھ کڑک دار آواز پیدا کرتی ہے۔ایسی آواز آسمان میں بھی ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی زمین پر گرنے کی صورت میں جانی اور مالی نقصان ہوسکتا ہے، اگر آسمانی بجلی کسی انسان پر گر جائے تو وہ جل کر ہلاک ہوجاتا ہے، آسمانی بجلی درخت اور فصلوں کو بھی جلا کر راکھ کردیتی ہے۔
امریکا کی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق عام طور پربجلی کی چمک کی شدّت تقریباً 30 ہزار ایمپیئرہوتی ہے جب کہ گھروں میں استعمال ہونے والی بجلی کی طاقت 15 امپیئر ہوتی ہے۔