nawaz-sharif

شیخوپورہ میں نوازشریف کی ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔

دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کی بولی کے لیے تاریخ مقرر کرنے کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے.

تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے لہذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں