whatsapp new features 2021

واٹس ایپ میں ایک بہت ہی اہم فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں اب صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ بظاہر ایک چھوٹا مگر بہت ہی کارآمد فیچر ہے اور یہ آنے والے دنوں میں ہر ایک کو دستیاب ہو گا.

واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ کے بعد چیٹس میں‌تصاویر اور ویڈیوز کا زیادہ بڑا ویو دیکھنا ممکن ہو سکے گا. واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر سے چیٹس میں بڑے فارمیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنا ممکن ہو جائے گا.

اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ کی طرف سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹوئٹ میں‌کیا گیا اور اس فیچر کے بارے میں صارفین کو سمجھانے کیلئے ایک ویڈیو بھی ساتھ لگائی گئی.

اس‌وقت‌جب‌صارفین واٹس ایپ پر تصاویر بھیجتے ہیں تو وہ کراپ ہوئی محسوس ہوتی ہے اور تصاویر کو مکمل دیکھنے کے لیے اُن پر کلک کر کے اوپن کرنا پڑتا ہے. اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں‌پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور مکمل تصویر دیکھنے کے لیے اُس پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی.

اس فیچر کا اطلاق واٹس ایپ چیٹس میں بھیجی جانے والی ویڈیوز پر بھی ہو گا. یہ فیچر بڑے ڈسپلے والی ڈیوائسز کے لیے بہت کارآمد ہو گااور آج کال زیادہ تر فونز میں‌ڈسپلے بڑے ہی دیے گئے ہیں.

یہ نیا فیچر واٹس ایپ نے آئی فونز ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا تھا مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں