قطر کا پاکستان سمیت چھ ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی قرنطین کا اعلان

قطر نے 6 ممالک ، بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، سری لنکا اور نیپال سے ملک آنے والے مسافروں کے داخلے سے متعلق نئی شرائط کا اعلان کر دیا۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر 10 دن کے وقفے سے گزرنا ہوگا۔

قطر ایئر ویز نے کہا ہے کہ ان نئی شرائط کے نتیجے میں جن پر فوری عمل درآمد ہونا چاہیے ، “دریافت قطر” ،ایک سیاحت اقدام جو کہ ریاست قطر میں ٹورازم اتھارٹی کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے نے ۲۹ اپریل کی تمام پیشگی قرنطین بکنگز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے قطع نطر اس کے کہ وہ کس ملک سے اڑ رہے ہیں ،تمام مسافروں کو دوبارہ سے بکنگ کروانا لازمی ہو گا

– قطر ایئر ویز نے اپنے بیان میں کہا ، تمام مسافر کی اڈوانس بکنگ منسوخ کرنے کے بعد رقوم کو پوری طرح سے واپس کرسکیں گے۔

– قرنطین کے لئے ہوٹلوں کے کمروں کی مانگ میں اضافے کے سبب ، ہوسکتا ہے کہ مسافروں کو پہلے سے بُک ہونے والے ہوٹلوں میں دوبارہ بکنگ نہ ہو سکے ، ان چھ ممالک کے مسافروں کے لئے بہت سارے ہوٹل مختص کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں